ملک میں مزدور طبقہ سب سے زیادہ قابل رحم ہے: اشرف بھٹی
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو کے جیالے بیدار ہیں، ان سے بہتر کوئی مزدوروں اور کسانوں کی ترجمانی نہیں کر سکتا۔ سرمایہ دارانہ نظام مزدوروں اور کسانوں کے خون پر پل رہا ہے۔ ہمارے ملک میں مزدور طبقہ سب سے زیادہ قابل رحم ہے۔ کسانوں کی محنت کاپھل بھی ان کی بجائے ’’منڈیوں‘‘ میں بیٹھے سرمایہ داروں کو ملتا ہے۔