مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے کرپشن اور لوڈشیڈنگ کے سوا کچھ نہیں دیا: چودھری سرور
لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور سے ملاقات میں پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے چوہدری ذوالفقار بھنڈر نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا جبکہ چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی تر جیح عوامی مسائل کا حل نہیں صرف سیاسی دکانداری چمکانا ہے‘ پنجاب کے حکمران ’’نابینا افراد ‘‘کے ساتھ مذاکرات نہیں ’’مذاق‘‘ کر رہے ہیں‘ مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی نے ملک کو کر پشن اور لوڈشیڈنگ کے سواکچھ نہیں دیا۔