• news

مہنگائی سے غریب اور متوسط طبقے کی خواتین کیلئے استقبال رمضان کی تیاریاں مشکل ہوگئیں

لاہور(لیڈی رپورٹر) رمضان المبارک کی آمدسے قبل ہوشربا مہنگائی کی تازہ لہرکے باعث غریب اور متوسط طبقے کی خواتین کیلئے استقبال رمضان کی تیاریاں انتہائی مشکل ہوگئیں۔گزشتہ روز نوائے وقت سروے میں گفتگو کرتے ہوئے گلشن راوی کی مسزپروین منظوراور سیماارشادنے کہاکہ روزوں کی آمد سے قبل ہی شہر بھر کی مارکیٹوں میں منافع خوروں نے لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے، پرائس کنٹرول کمیٹیاںکہاںہیںاورکیوںفعال نہیں، واپڈاٹاؤن کی ڈاکٹرماہ جبین اور مریم حماد نے کہا کہ رمضان المبارک میں آنے والے مہنگائی کے طوفان سے گھریلو بجٹ درہم برہم ہوجائے گا ، بجٹ میں عوام دوستی کاراگ الاپنے والے کہاںہیں۔ ماڈل ٹاؤن کی رہائشی صائمہ اور خالدہ ملک نے کہا کہ مہنگائی کے خوف سے روزوں سے قبل ہی عید شاپنگ کرنے کی غرض سے بازارگئیںمگر ہر چیز کی قیمت کو آگ لگی ہوئی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن