• news

قومی زبان تحریک کا اردو کو سرکاری اور ذریعہ تعلیم بنانے کا مطالبہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان قومی زبان تحریک نے وفاقی حکومت، وزیراعظم سپیکر قومی اسمبلی، چیئرمین سینٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آئین کی دفعہ 251 کی مسلسل خلاف ورزی کا نوٹس لیں، اور اردو کو قومی زبان اور ذریعہ تعلیم بنانے کے سلسلے میں اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں، مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر محمد شریف نظامی، پروفیسر محمد رضوان الحق، محمد ابوبکر، فیاض احمد ایڈووکیٹ، سید تاثیر مصطفی اور دوسرے رہنمائوں نے کہا کہ وہ اردو کے ساتھ علاقائی زبانوں کے فروغ کے بھی حامی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن