ایم پی اے مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت میانمار کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی روک تھام کے خلاف بھرپور آواز بلند کرتے ہوئے اسلامی سربراہی کانفرنس بلانے کے لئے مسلم ممالک سے رابطے کرے۔