سانحہ ماڈل ٹاؤن میں جاں بحق ہونے والی تنزیلہ امجد اور شازیہ مرتضیٰ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عوامی تحریک لاہورو تحریک منہاج القرآن کی طرف سے واہگہ ٹائون میں 17 جون کو ماڈل ٹائون میں جاں بحق ہونے والی تنزیلہ امجد اور شازیہ مرتضیٰ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکمرانوں نے خواتین پر گولیاں برسا کر انہیں شہید کر کے بزدلی کی رانا محمد ادریس، راجہ زاہد محمود، حافظ غلام فرید، راجہ محمد عزیز، میاں ممتاز حسین، ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ طاہرہ خان، نے خطاب کیا۔عوامی تحریک شعبہ خواتین آج سانحہ ماڈل ٹاؤن کو ایک سال مکمل ہونے پر لبرٹی چوک میں مظاہرہ کریگا۔