• news

پاکستان، سری لنکن بورڈ پریذیڈنٹ الیون کے درمیان پریکٹس میچ آج سے شروع

کولمبو (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ آج سے شروع ہوگا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 9بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں بھی حصہ لیا۔ قومی کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں شرکت کر کے اپنا خون گرمایا۔ کوچز کی زیر نگرانی بلے بازی ‘بائولنگ اور فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی ۔شاہین آج سے سری لنکن بورڈ الیون کیساتھ تین روزہ پریکٹس میچ میں حصہ لیں گے۔ سری لنکن پریزیڈنٹ بورڈ الیون کے کھلاڑیوں نے بھی نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا۔ دونوں کپتان میچ میں کامیابی کیلئے پر عزم ہیں ۔میزبا ن ٹیم کی قیادت دنیش چندی مل کر رہے ہیں ۔ پاکستانی ٹیم 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ مصباح الحق کی قیادت میں 17 جون کو کھیلے گی ۔ ون ڈے سیریز کا آغاز گیارہ جولائی سے جبکہ ٹی ٹونٹی سیریز تیس جولائی سے شروع ہو گی۔ سری لنکاکرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کیلئے 16رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ٹیم کی قیادت اینجلو میتھیوز کرینگے ۔ کھلاڑیوں میں لہیرو تھرمانے ‘کشال سلوا‘ دنیش چندی مل ‘دیموتھ کرونا رتنے‘کمار سنگا کارا‘کتھروان ویتھناگی‘ جہان مبارک‘ کسال پریرا‘ رنگنا ہیراتھ‘دلروان پریرا‘ تھرینڈو کائوشال‘ نوان پر دیپ‘دھمیکا پر ساد‘دشمانتھا چمیرا‘ سورنگا لکمل شامل ہیں ۔ جہان مبارک کی کافی عرصہ کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔جہاں مبارک نے آخری بار 2007ء میں سری لنکا کی جانب سے ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ان کو ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ٹیم کا حصہ بنایا گیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن