ایشین کرکٹ کونسل 32 سال بعد ختم‘ایشیا کپ کا فیصلہ نہ ہوسکا
لاہور(سپورٹس ڈیسک )ایشین کرکٹ کونسل 32 سال تک قائم رہنے کے بعد 30 جون کو ختم کی جا رہی ہے۔آخری اجلاس کوالالمپور میں سری لنکن کرکٹ کے عبوری صدر سداتھ ویٹمنی کی صدارت میں ہوا۔ایشین کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو اشرف الحق کے مطابق مستقبل میں ایشیا کپ مقابلوں کے میزبانوں کا فیصلہ ایشیائی ممالک کے کرکٹ بورڈز باہمی طور پر کیا کریں گے۔ ابھی تک فیصلہ نہیں ہو سکا ہے کہ آئندہ سال مارچ میں ایشیا کپ کس ملک میں ہو گا۔ایشین کرکٹ کونسل کے ختم کیے جانے کے بعد ایشیائی ممالک میں کرکٹ کے فروغ کے منصوبے آئی سی سی کے تحت عمل میں آئیں گے۔