فٹبال ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی کے لئے بولی کا عمل ملتوی کر دیا گیا
سوئٹزرلینڈ (سپورٹس ڈیسک)فٹبال ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی کیلئے بولی کے عمل کو ملتوی کر دیا گیا۔ فٹبال عالمی کپ 2026 کے میزبان کا فیصلہ 2017 میں کوالالمپور میں بولی کے بعد کیا جانا تھا۔ بولی کے عمل کو ملتوی کرنے کا فیصلہ 2018 اور 2022 کے ورلڈ کپ ایونٹ کی میزبانی میں رشوت دیئے جانے کے الزامات کے باعث کیا گیا ہے۔ فیفا کے گرفتار اہلکاروں میں سے ایک نے گرفتاری کیخلا اپیل دائر کردی ہے ۔