• news

2025ء تک کاربن کے اخراج میں 30 فیصد کمی کی جائیگی: مشاہد اللہ

اسلام آباد (رائٹر) پاکستان جسے سیلابوں اور پگھلتے گلیشیئرز کے خطرات کا سامنا ہے اس نے نئے مجوزہ عالمی ماحولیاتی معاہدہ کے مطابق کاربن کے اخراج کی شرح 2025ء تک 30 فیصد تک لانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس حوالے سے گرین ہائوس گیسز کے اخراج کی شرح میں 2025 ء تک 2008 تک کے مقابلے میں 30 فیصد کمی کی جائیگی۔ وفاقی وزیر ماحولیات مشاہد اللہ خان نے رائٹر کو بتایا کہ پاکستان اس سال دسمبر پیرس میں ہونے والے ماحولیات کے بارے میں اجلاس کو اپنے پروگرام سے آگاہ کر دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا عالمی طور پر کاربن کے اخراج میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، اس میں مزید کمی کی جائیگی۔

ای پیپر-دی نیشن