یمن میں اتحادیوں کی بمباری، شدید لڑائی، مزید 43 افراد ہلاک
صنعائ(رائٹرز/این این آئی) یمن کے دارالحکومت صنعا میں سعودی اتحادیوں کی بمباری اور جھڑپوں میں 43 افراد ہلاک ہو گئے۔ حوثی باغیوں، فوجی جنرل اور سابق صدر علی عبداللہ صالح کے بیٹے کے گھروں پر بمباری کی گئی۔ سعودی فورسز نے تعز اور معارب شہروں میں بھی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ دوسری جانب یمن کے شہر عدن میں جلاوطن صدر عبدالربو منصور ہادی کے حامیوں اور باغیوں کے درمیان بھی شدید جھڑپیں ہوئیں۔ اشیائے خورد و نوش کی کمی ہے۔ شہریوں کو ایندھن نہیں مل رہا، امن مذاکرات 14 جون کو ہوں گے، امریکہ نے کہا یو این کے تحت مذاکرات کا خیرمقدم، فریقین فوجی انخلا کریں، سعودی عرب کے دفاع کے حق کو تسلیم کرتے ہیں۔