• news

جنڈیالہ شیرخان ٹرالر سے ٹکرا کر کار سوار 3 افراد جاں بحق، کمسن بچے سمیت 2 زخمی

جنڈیالہ شیر خان+ شیخوپورہ (نامہ نگار+ نامہ نگار خصوصی) تھانہ صدر کے علاقہ کوٹ رنجیت انٹرچینج موٹروے پر ایک تیز رفتار کار آگے جانیوالے ٹرالر سے ٹکرا گئی کار سوار 3 افراد موقع پر جاںبحق جب کہ ایک کمسن بچے سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ٹرالر ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو گرفتار کرکے ٹرالر قبضہ میں لے لیا۔ موٹر وے پولیس موقع پرنہ پہنچ سکی شیخوپورہ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیوہسپتال پہنچایا۔ نواحی آبادی جھبراں سے بشمولہ ڈیرہ سیم والہ کے رہائشی لاہور سے اپنے گائوں واپس آرہے تھے، کوٹ رنجیت انٹر چینج کے قریب کار کے ڈرائیور کو اچانک اونگھ آگئی جس سے کار بے قابو ہوکر آگے جانیوالے ٹرالر سے ٹکرا گئی اور کار میں سوار نذر، لطیف، رفیق جاں بحق ہو گئے جبکہ نعمان اور کم سن بچہ شدید زخمی ہو گئے کو ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ پہنچایا گیا جہاں نعمان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ معلوم ہوا ہے جبکہ شیخوپورہ سے ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پرپہنچ کر زخمیوں اور جاں بحق افراد کی نعشوں کو ہسپتال پہنچایا۔

ای پیپر-دی نیشن