• news

محکمہ تعلیم سندھ کے ریفارم سپورٹ فنڈ یونٹ میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ تعلیم سندھ کے ریفارم سپورٹ یونٹ میں اربوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ بنک کی جانب سے محکمہ تعلیم کو 3 ارب کے فنڈز جاری کئے گئے تھے۔ آر ایس یو کی چیف پروگرام منیجر صبا محمود اور دیگر افسران بیرون ممالک دوروں پر رقم خرچ کر رہے ہیں۔ مقامی این جی او نے آر ایس یو کیخلاف نیب میں تحریری درخواست جمع کرا دی۔ این جی او نے الزام لگایا ہے سندھ کے سکولوں اور غریب بچوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن