• news

میانمار آپریشن کی بھارتی میڈیا پر جاری تصاویر بھی جعلی نکلیں

نئی دہلی (آئی این پی) بھارت کو میانمار میں کارروائی کا شوشا چھوڑنا مہنگا پڑ گیا ، ایک کے بعد ایک بھارت کے تمام جھوٹ سامنے آ گئے، میانمار میں کارروائی کی بھارتی میڈیا پر چلائی جانے والی تصاویر بھی جعلی نکلیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا ہے کہ میانمار کارروائی کی کوئی تصویر جاری نہیں کی گئی۔ ادھر میانمار میں کارروائی کا واویلا کرکے پاکستان کو پیغام دینے والی مودی سرکار کو ان کی اپنی فوج نے آئینہ دکھا دیا۔ لیفٹیننٹ جنرل سبراتا ساہا کا کہنا ہے کہ میانمار کارروائی اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا آپس میں کوئی تعلق نہیں۔ کانگرس کے رہنما اجے مکین کا کہنا ہے بھارتی فوج نے میانمار میں گھسنے کا دعویٰ نہیں کیا۔ مودی سرکار خوامخواہ ہی نمبر بنا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن