• news

عمرہ ویزا پر پندرہ دن سے زیادہ قیام غیر قانونی ہے: سعودی وزارت حج

لاہور (خصوصی نامہ نگار)سعودی وزارت حج نے واضح کیا ہے کہ عمرہ کے ویزے پر سعودی عرب میں قیام کی زیادہ سے زیادہ مدت پندرہ دن ہے اور اس سے زیادہ قیام غیر قانونی ہے۔ وزارت کی طرف سے عمرہ سروسز مہیا کرنے والی 145کمپنیوں کو ا س سلسلے میں تحریری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ وزارت کے ترجمان عبد اللہ مرغلانی نے بتایا ہے کہ اس قانون کی پابندی نہ کرنے والی کمپنیوں کو آئندہ عمرے کے ویزے جاری نہیں کئے جائیں گے۔ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ زائرین کو عمرہ کے لئے مملکت میں داخلے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ دریں اثناء سعودی وزارت حج نے مقررہ وقت پر عمرہ زائرین کو ان کے ملکوں کو واپس نہ بھیجنے پر چھ عمرہ کمپنیوں کو معطل کر دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن