شاہ محمود دھاندلی کے ثبوت دیں، وزارت اور قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ دونگا: وزیر نجکاری کا چیلنج
اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور نجکاری کے وزیر محمد زبیر نے تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو چیلنج کیا ہے کہ وہ اگلے دو ماہ میں ایک بھی آر اوز ایسا پیش کردیں جو ان کے بیان کی تصدیق کرے یا وہ کسی منظم دھاندلی میں ملوث ہو تو میں اپنی وزارت کے ساتھ قومی اسمبلی کی نشست سے بھی استعفیٰ دے دوں گا۔ نجی ٹی وی چینل پر جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے ایک پروگرام میں دونوں رہنماﺅں میں طویل بحث و مباحثہ ہوا۔ وزیر نجکاری نے کہا کہ تحریک انصاف نے جوڈیشل کمشن میں ابھی تک ایک بھی ایسا ثبوت پیش نہیں کیا جس سے منظم دھاندلی ثابت ہوسکے۔ تحریک انصاف دھرنا سیاست میں قوم کا وقت ضائع کرکے اب عدالتوں کا وقت ضائع کررہی ہے۔ جواب میں شاہ محمود قریشی نے محمد زبیر کا چیلنج قبول کرتے ہوئے آئندہ ایک یا دو ہفتے میں آر اوز پیش کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ انہوں نے مسلم لیگ کے رہنما محمد زبیر کو نصحیت بھی کی کہ وہ چیلجز ہارنے کے بعد استعفیٰ نہ دیں وہ کابینہ میں پڑھے لکھے انسان ہیں۔ اسمبلی سے استعفی کی صورت میں ہم سیکھنے کے عمل سے محروم ہوجائیں گے۔
وزیر نجکاری