• news

سیڈایکٹ قومی اسمبلی کے بعد جلد سینٹ سے بھی منظور ہو جائے گا: سکندر بوسن

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک و تحقیق سکندر حیات خان بوسن نے کہا ہے کہ سیڈ ایکٹ قومی اسمبلی سے منظور ہوگیا جس کی جلد سینیٹ سے بھی منظوری ہو جائے گی، حکومت زرعی شعبہ کی ترقی اور بہتری کے لئے بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دے رہی ہے، 18ویں ترمیم کے بعد زراعت صوبائی معاملہ ہے، اپوزیشن لیڈر کی تنقید بلاجواز ہے، زرعی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے اور پیداوار میں اضافہ کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال زرعی شعبہ میں بڑھایا جا رہا ہے۔ جمعرات کو وفاقی وزیر برائے تحفظ خوراک و تحقیق سکندر حیات خان بوسن نے کہا کہ ترمیمی سیڈ ایکٹ کی منظوری سے نہ صرف معیاری بیج کی فراہمی میں اضافہ ہو گا بلکہ نجی شعبہ کی طرف سے سرمایہ کاری بھی بڑھے گی۔

ای پیپر-دی نیشن