مقبوضہ کشمیر : شیخ الطاف کے قتل کیخلاف مظاہرے جاری‘ بھارتی فوج کا لاٹھی چارج شیلنگ بیسیوں زخمی‘ شبیر شاہ نظربند
سری نگر (اے این این) تحریک حریت کے کارکن شیخ الطاف کے قتل کے خلاف مقبوضہ کشمیر کے مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے جاری، معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے، واقعہ کے خلاف مشتعل افراد کا سری نگرمظفر آباد شاہراہ پر دھرنا، مظاہرین کو منتشر کرنے کےلئے فورسز کی جانب سے فائرنگ اور آنسو گیس کا استعمال، بیسیوں زخمی ہوگئے۔ ضلع کے حساس علاقوں میں کسی بھی گڑ بڑ کو روکنے کیلئے پولیس اور فورسز کو تیاری کی حالت میں تعینات کیا گیا تھا۔ سرینگر مظفر آباد شاہراہ پر ا±س وقت گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہو گئی جب پٹن پلہالن کے قریب سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان اپنے گھروں سے باہر آئے اور شیخ الطاف کی ہلاکت کے خلاف غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے جموں سرینگر شاہراہ پر گزرنے والی گاڑیوں پر پتھرا¶ کیا۔ بھارتی فورسز، شبیر شاہ کو سوپور جانے سے روکنے کیلئے گھر میں نظربند کر دیا گےا ۔ حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے شیخ الطاف کی شہادت کو ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے (آج) جمعہ غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے اور نماز کے بعد پرامن دھرنا دینے کی اپیل کی ہے۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک نے کہا ہے کہ جموں میں بسنے والے مسلمانوں کی اپنے گھروں سے بے دخلی اور جموں اور وادی چناب میں مسلمانوں کو زچ کرنے کے لئے تمام اضلاع سے مسلم افسران کا صفایا ثابت کر رہا ہے کہ پی ڈی پی اور مفتی محمد سعید جموں و کشمیر کو آر ایس ایس کے ایجنڈے کے مطابق تباہ کرنے پر تل چکے ہیں کشمیری اپنے جموں بھائیوں پر ہونے والے مظالم پر چپ نہیں بیٹھیں گے اس ضمن میں لبریشن فرنٹ کل ایک روزہ احتجاجی علامتی بھوک ہڑتال کا اہتمام کر رہی ہے۔ ادھر مقبوضہ کشمیر میں دوران حراست گمشدہ کشمیریوں کے والدین کی تنظیم اے پی ڈی پی نے اپنے پیاروں کے بارے میں معلومات کی فراہمی اور اس سلسلے میں ایک آزاد کمیشن کے مطالبے کے حق میںپرتاپ پارک سرینگر میں خاموش احتجاجی دھرنا دیا۔ ادھر جموں سرینگر شاہراہ پر ٹریفک کے دو الگ الگ واقعات میں 2بھارتی فوجی زخمی ہوگئے۔
مقبوضہ کشمیر