سانگلہ: گلگت بلتستان میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر برجیس طاہر کی کل تاج پوشی کی جائے گی
لاہور+سانگلہ ہل(خصوصی رپورٹر+نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کی کل تاج پوشی کی جائے گی، تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں مسلم لیگ ن کی ریکارڈ کامیابی پر وفاقی وزیر کل سانگلہ ہل میں آئیں گے، سکندر اعظم چوک میں ان کا استقبال کیا جائے گا، مسلم لیگی رہنما میاں اعجاز حسین بھٹی، ضلعی صدر یوتھ ونگ امتیاز احمد کاہلوں تحصیل صدر میاں اعظم شریف اپنے کارکنوں کے ہمراہ سکندر اعظم چوک میں استقبال کریں گے، جہاں سے جلوس میں فیصل آباد روڈ، کمیٹی بازار، ریلوے روڈ سے ہوتا ہوا حمید نظامی روڈ پر میلاد چوک میں چوہدری محمد برجیس طاہر کو 7تولے سونے کا تاج پہنایا جائے گا، بعد ازاں ڈیرے میں عوام سے وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت وبلتستان خطاب کریں گے۔