سکھر الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو اور ڈائریکٹر کمرشل معطل
اسلام آباد(خبرنگار) وزارت پانی وبجلی نے ناقص کارگردگی پر سکھر الےکٹرک سپلائی کمپنی کے چےف اےگزےکٹو فرمان اللہ جان اور ڈائرےکٹر کمرشل دلاور حسےن مےمن کو معطل کردےا ہے۔ ان کی جگہ چےف اےگزےکٹو مےپکو کو اضافی چارج دے دےا گےا۔ وزارت پانی وبجلی کا کہنا ہے کہ دونوں افسران لائن لاسز کم کرنے اور رےکوری کے اہداف حاصل کرنے مےں بری طرح ناکام ہوئے، جس کی وجہ سے سیکو مےں لوڈ شےڈنگ کے دورانےہ مےں کمی نہ آسکی۔رواں سال مارچ اور اپرےل کے دوران 425ملےن روپے کے ڈےفالٹر رجسٹرڈ ہوئے، اسی طرح رےکوری کا تناسب بھی بہت کم رہا۔ نےپرا کی طرف سے مقرر کردہ لائن لاسز بنچ مارک سے بھی بہت زےادہ رہے۔نئے چےف اےگزےکٹو کو رےکوری اور لائن لاسز کے اہداف پورے کرنے کی ہدائت کی گئی ہے۔
افسر معطل