• news

پاکستان اور روس کے درمیان تعاون کی راہیں کھلنا شروع ہو گئیں: احسن اقبال

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) منصوبہ بندی اور ترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی راہیں کھلنا شروع ہو گئی ہیں دونوں ممالک تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز کر چکے ہیں گزشتہ روز یہاں پاکستان میں روسی سفیر کی طرف سے روس کے قومی دن کے موقع پر دیئے گئے استقبالیہ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور روس زراعت‘ صنعت‘ سائنس اور ٹیکنالوجی میں تعاون کے لئے بات چیت کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ دونوں ممالک اس تعاون کو آگے بڑھائیں گے۔ اس سے قبل پاکستان میں روس کے سفیر نے مختصر خطاب میں کہا کہ روس اور پاکستان کے تعلقات مستحکم ہو رہے ہیں۔ اس سے قبل احسن اقبال نے بطور مہمان خصوصی پاک روس دوستی کیک کاٹا۔ تقریب میں بڑی تعداد میں سفارتکاروں نے شرکت کی۔ مسلم لیگ ن کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور مشاہد حسین سید بھی تقریب میں موجود تھے۔
احسن اقبال

ای پیپر-دی نیشن