خدشات دور کرنے کے لئے ممتاز بھٹو کی مسلم لیگ ن کو دو ہفتوں کی مہلت
کراچی (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما ممتاز بھٹو نے مسلم لیگ ن کو خدشات دور کرنے کے لئے دو ہفتوں کی مہلت دے دی اس سے قبل میاں برادران نے رابطہ کرکے مسلم لیگ ن کے رہنما ممتاز بھٹو سے سندھ نیشنل فرنٹ ورکرز کنونشن منسوخ کرنے کی درخواست کی تھی۔ کنونشن میں مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا فیصلہ کیا جانا تھا۔ یہ کنونشن 17 جون کو ہونا تھا میاں برادران نے ممتاز بھٹو کے تمام خدشات اور تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی جس پر ممتاز بھٹو نے ساتھیوں سے صلاح مشورے کی یقین دہانی کرادی لیکن انہوں نے کہا کہ دو ہفتے میں پیپلزپارٹی کا احتساب شروع نہ ہوا اور تحفظات دور نہ کئے گئے تو پھر مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا فیصلہ کریں گے۔
ممتاز بھٹو