• news

کراچی: فائرنگ سے دو افراد ہلاک، دو بہنیں قتل، پولیس مقابلے میں ڈاکو مارا گیا

کراچی (کرائم رپورٹر + صباح نیوز + نوائے وقت رپورٹ) کراچی کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاںبحق ہو گئے۔ لانڈھی کے علاقے مچھر کالونی میں دو سگی بہنوں کو قتل کر دیا گیا۔ بھینس کالونی میں پولیس کے ساتھ مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک دوسرا فرار ہو گیا۔ لیاقت آباد سندھی ہوٹل کے قریب رکشہ ڈرائیور شاہد نعمان جب کہ قصبہ موڑ کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ مجید کالونی میں 2سگی بہنوں کو تشدد کرکے ہلاک کردیا گیا۔ دونوں بہنوں 10 سالہ افشین اور 17 سالہ نوشین کی نعشوں کو جمعرات کی شب پوسٹ مارٹم کے لئے جناح ہسپتال پہنچایا گیا ۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے نتیجے میں معلوم ہوا کہ دونوں بہنوں کے قتل میں مقتول بہنوں کے باپ آزاد کے ساتھ فیکٹری میں کام کرنے والا زاہد نامی ملازم ملوث ہے۔ سکھن کے علاقے بھینس کالونی میں پولیس کے ساتھ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جب کہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا دونوں ڈاکو جمعرات کی دوپہر راہ گیروں کو لوٹ رہے تھے۔اورنگی ٹاون تھانہ اقبال مارکیٹ کی حدود میں پولیس نے کارروائی کر کے کیبل آپریٹر سہیل کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گلشن اقبال تیرہ ڈی کے قریب پولیس مقابلے کے دوران دو ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ سائٹ ایریا میں بھی ایک سٹریٹ کریمینل زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ رینجرز اور پولیس کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے 12 ملزمان گرفتار کر لئے۔ ترجمان نے رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلر اور دہشت گرد شامل ہیں۔ کارروائیاں ضلع ویسٹ کورنگی، پختون آباد، ریلوے کالونی اور عثمان آباد میں کی گئیں گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ سی ٹی ڈی کے انتہا پسندی سیل نے ضلع ویسٹ کراچی میں کارروائی کرکے اہم دہشت گرد کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا۔ انچارج سی ٹی ڈی علی رضا کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں لیاقت اور نجف شامل ہیں۔ گرفتار دہشت گرد قتل اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے۔ گرفتار دہشت گردوں نے گزشتہ سال بنک میں 8 لاکھ روپے کی ڈکیتی بھی کی تھی۔دہشت گردوں کی گرفتاری پر خیبرپی کے کے حکومت نے 15 لاکھ روپے انعام مقرر کیا تھا۔
کراچی


کراچی/ جاں بحق

ای پیپر-دی نیشن