وزیراعظم کے قومی اسمبلی کے اجلاس سے اٹھتے ہی ایوان کی رونقیں اجڑ گئیں
جمعرات کو قومی اسمبلی اور سےنےٹ کے اجلاسوں مےں وفاقی بجٹ 2015-16پر بحث جاری ہے دونوں اےوانوں میں جاری رہنے والی بحث مےں ارکان کی دلچپی کا ےہ عالم تھا اپنی اپنی تقرےر کرکے ارکان اپنی رہائش گاہوں کا رخ کرتے ہےں ارکان کی پارلےمنٹ مےں موجودگی کو ےقےنی بنانے کے لئے ان لذےذ کھانوں سے تواضع کا اہتمام کےا جاتا ہے لےکن اس کے باوجود ان کی حاضری ماےوس کن ہوتی ہے ۔وزےر اعظم نواز شرےف دو روز سے قومی اسمبلی مےں رونق افروز ہو رہے ہےں جب تک وہ اےوان مےں موجود رہے ارکان کی حاضری بھی اچھی ہوتی ہے لےکن جوں ہی اٹھ کر جاتے ہےں اےوان ہی اجڑ جاتا ہے جمعرات کو وزیراعظم محمد نواز شریف اےوان مےں آئے حکومتی ارکان نے کھڑے ہو کر اور ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا ۔ وزےر اعظم نے وزےر اعلی شہباز شرےف ، چوہدری نثار اور گورنر گلگت و بلتستان برجےس طاہر سے وزےر اعظم ہاﺅس مےں ملاقات کی انہوں چوہدری برجےس طاہر کو گلگت کے انتخابات مےں کامےابی پر ”شاباش“ دی شنےد ہے وزےر اعظم جلد گلگت کا دورہ کر کے مسلم لےگی ارکان کی مشاورت سے وزےر اعلیٰ گلگت کا اعلان کرےں گے ۔ قوی امکان ہے کہ حافظ حفےظ الرحمنٰ کو وزےر اعلی بناےا جائے گا ۔وزیر ریاستیں وسرحدی امور لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبد القادر بلوچ نے کہا ہے کہ بھارتی دھمکیوں کے جواب میں وزیراعظم ہرگز بڑھکیں نہیں ماریںگے۔بڑھک بازی وزراءاعظم کے شایان شان نہیں ہوتی۔کوئی خطے میں امن کو ڈسٹرب کرے گاتو اسے پتہ چل جائےگا کہ ہم کیا ہیں ہماری طاقت کیا ہے۔ سید خورشید شاہ نے چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور کچھ دیر تک ان سے تبادلہ خیالات کرتے رہے۔ سید جاوید علی شاہ سمیت متعدد مسلم لےگی ارکان نے بھی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ۔جمعرات کو پارلےمنٹ کے دونوں اےوانوں کی اہم بات ےہ کہ دونوں اےوانوں نے بھارت کے جارحانہ عزائم کا نوٹس لےا اور زور دار قرار داد منظور کرکے بھارتی قےادت کو پےغام دےا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کی طرف مےلی آنکھ سے دےکھا تو اس کا منہ توڑ جوب دےا جائے گا ۔ مولانا فضل الرحمان کی وزےر اعظم سے ملاقات کا پارلےمنٹ کی غلام گردشوں مےں بڑا چرچا تھا معلوم نہےں مولانا وزےر اعظم سے اپنے کونسے مطالبات منوا کر آئے جے ےو آئی گلگت مےں مسلم لےگ(ن) کی حکومت کا حصہ بننے کا قوی امکان ہے۔