کالعدم تنظیم عدم استحکام پیدا کررہی ہے، پابندی لگائی جائے، بحرین کا عراقی سفیر کو طلب کر کے احتجاج
بحرین ( رائٹرز+ آن لائن ) بحرین نے ایک کالعدم شیعہ تنظیم کوتربیت دینے پر عراقی سفیر کو طلب کر کے احتجاج کیا ہے۔ بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد الخلیفہ نے عراقی سفیر احمد رشید کو اپنے دفتر بلا کر ایسی دستاویزات پیش کیں، جن سے ثابت ہوتا ہے کہ ’’سرائے الاشتر‘‘ نامی اس تنظیم کو عراق میں عسکری تربیت فراہم کی گئی۔ بحرینی وزارت خارجہ کے مطابق اس تنظیم کے بارہ ارکان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ان کے دو رہنما ابھی ایران میں ہیں۔ یہ گروپ بحرین کو غیر مستحکم کرنے کے لیے عراقی سر زمین استعمال کر رہا ہے اور اس پر عراق میں بھی پابندی عائد کی جانی چاہیے۔ ادھر رمادی میں عراقی اور اتحادی طیاروں نے داعش ٹھکانوں پر بمباری کی اور جھڑپیں جاری ہیں۔