بل کلنٹن کا ہلیری کے صدر منتخب ہونے کی صورت میں مفت لیکچر دینے کا اعلان
واشنگٹن(آئی این پی )سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے کہا ہے کہ اگران کی اہلیہ ہیلری کلنٹن آئندہ صدارتی انتخابات میں ملک کی صدر منتخب ہوگئیں تو وہ مفت میں لکچر دیا کریں گے۔ ’’بلومبرگ‘‘ ٹیلی ویژن کوانٹرویو میں سابق صدرکا کہنا تھا کہ میں اپنی اہلیہ کے صدر منتخب ہونے کے بعد بھی اپنے پسندیدہ موضوعات پرلیکچر دیتا رہوں گا۔