ارجنٹائن میں مہنگائی اور ٹیکسوں کیخلاف ہڑتال اور مظاہرے
بیونس آئرس (اے پی پی) ارجنٹائن میں مہنگائی اور ٹیکسوں کے خلاف ہڑتال اور مظاہرے کئے گئے۔ دارالحکومت بیونس آئرس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ شرکاء نے ہاتھوں میں پوسٹر اور بینر اٹھا رکھے تھے ۔