• news

تمباکو نوشی پر کنٹرول کیلئے عوامی آگاہی سائرہ افضل نے ڈبلیو ایچ او کا ایوارڈ حاصل کرلیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت صحت سائرہ افضل تارڑ نے ڈبلیو ایچ او کا ایوارڈ حاصل کرلیا۔ اعلامیہ کے مطابق سائرہ افضل تارڑ کو یہ ایوارڈ تمباکو نوشی کے کنٹرول کی ہدایات پر عملدرآمد اور سگریٹ کے پیکٹ پر مضر صحت والے پیغام کو 85 فیصد تک پہنچانے پر دیا گیا۔ پاکستان دنیا میں دوسرا ملک ہے جس نے عوامی آگہی کیلئے یہ اقدام اٹھائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن