• news

رمضان میں سستی اشیاءخوردونوش فراہم کرنے کے انتظامات مکمل کرلئے: بلال یاسین

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین کابینہ پرائس کنٹرول کمیٹی بلال یاسین نے کہا ہے کہ حکومت نے رمضان بازاروں میں عوام کی سہولت کے لےے سستی اور معیاری اشیائے خورونوش کی فراہمی کے لیے رمضان پیکج انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ اس ضمن میں تمام ڈی سی اوز اور کمشنرز کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ رمضان بازاروں میں اشیائے صرف کی فراہمی کو ہر صورت ممکن بنائیں اور کسی قسم کی کمی نہ آنے دیں۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سو ل سیکرٹریٹ کے کمیٹی روم میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صنعت چوہدری محمد شفیق، معاون خصوصی برائے وزیراعلیٰ ارشد جٹ ، ممبر صوبائی اسمبلی میاں رفیق رجوانہ ، چوہدری سرور ، سیکرٹریز صحت ،لائیو سٹاک ،صنعت خوراک ، زراعت ، انفارمیشن کے علاوہ ڈی جی فوڈ اتھارٹی ، ڈی سی اوز اور ڈائریکٹر انٹیلی جنس بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن