پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے میں سنجیدہ نہیں: جماعت اسلامی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا کہ پنجاب حکومت بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں سنجیدہ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انھوں نے شاد باغ میںجماعت اسلامی علاقہ شمالی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس سے جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر راشد نسیم ، جماعت اسلامی لاہور کے نائب امرائ،ذکراللہ مجاہد، خلیق احمد بٹ،صدر جماعت اسلامی علاقہ شمالی لاہور چوہدری محمد شوکت اور اطہر محمود نے خطاب کیا جبکہ کنو نشن میں ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ ، پی پی امیراء سیف الرحمن، چوہدری عبدالرشید ، طاہر محمود ، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبدا لعزیز عابد اوردیگرذمہ داران نے اجلاس میں شرکت کی۔