• news

فاطمہ میموریل ہسپتال میں سالانہ ڈیبیٹنگ گالا

لاہور(نیوزرپورٹر)فاطمہ میموریل کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کی ڈیبیٹنگ سوسائٹی نے فاطمہ میموریل ہسپتال کے جنرل عتیق ا لرحمٰن آڈیٹوریم میں چوتھے سالانہ لاہور ڈیبیٹنگ گالا کی میزبانی کی۔ گالا کا مقصد لاہور بھر کے نمایاں اداروں سے باصلاحیت افراد کا تقریری مقابلہ کروانا تھا۔ لاہور ڈیبیٹنگ گالا میں لاہور بھر سے 31 اداروں نے شرکت کی جس میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ، فورمین کرسچن کالج یونیورسٹی ، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز)، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ، علامہ اقبال میڈیکل کالج، سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، اور پنجاب یونیورسٹی سے نمایاں ڈیبیٹنگ سوسائٹیز شامل تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن