• news

بلدیاتی الیکشن میں جھرلو سیاست کے بانیوں کا صفایا کردینگے : ایاز عمران

لاہور( خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما چودھری ایاز عمران نے کہا کہ نواز شریف شہباز شریف کے ہوتے ہوئے ملک ترقی نہیں کر سکتا اور لوڈشیڈنگ ختم ہوگی ۔ ن لیگ نے زراعت تباہ کر دی کسانوں کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ۔ تحریک انصاف پنجاب سے ن لیگ کو نکالے گی ۔ بلدیاتی انتخابات میں جھرلو سیاست کے بانیوں کا صفایا کر دینگے ۔ عمران سچے لیڈر ہیں ۔ قرضے معاف کرانے اور عوام کی بجلی، گیس کاٹ کر اپنی ملوں کو فراہم کرنے والوں کو شکست دے گا ۔ ایاز صادق نے کہا کہ اب لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے کیوں نہیں ہوتے ۔ بجٹ میں غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا۔

ای پیپر-دی نیشن