• news

اسلام آباد میں دو غیرملکی سفارتخانے وزیراعظم ہائوس کی جاسوسی کرتے ہیں: رحمان ملک

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) رحمان ملک نے کہا کہ ہمارے ملک کے وفاقی دارالحکومت کے ڈپلومیٹک انکلیو میں قائم دو غیر ملکی سفارت خانے وزیراعظم ہاؤس کی جاسوسی کرتے ہیں۔ 2012ء میں وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری تھا کہ اچانک کچھ سگنلز محسوس کئے گئے جنہیں روکا نہیں جا سکا اور کابینہ کا اجلاس ختم کرنا پڑا۔ سابق صدر آصف زرداری، میاں نواز شریف اور خود ان کے فون ریکارڈ کئے جاتے تھے۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین رحمان ملک کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں سینیٹر رحمن ملک نے ایگزیکٹ اور بول کے باہمی اشتراک بول کے لائسنس، منی لانڈرنگ، ایس ای سی پی، سٹیٹ بنک کے کردار کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر ایگزیکٹ کی وجہ سے بڑی بدنامی ہوئی وزارت داخلہ جس انداز سے اس متنازعہ معاملہ پر کام کر رہی ہے اس پر وزارت داخلہ اور ایف آئی اے مبارکباد کی مستحق ہیں۔ غلط فہمیوں‘ منفی تاثر اور بول لائسنس کے اجراء کے حوالے سے عوام میں اضطراب پایا جاتا ہے قوم سے کوئی چیز مخفی نہیں رکھی جا سکتی۔

ای پیپر-دی نیشن