• news

مہدی حسن کی برسی آج منائی جائیگی

ملتان (الطاف حسین سے) دنیائے موسیقی میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے مہدی حسن انتہائی نرم مزاج‘ ملنسار اور غمگسار تھے۔ ان کی برسی آج منائی جائیگی۔ شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے کے باوجود انہوں نے عاجزی کا دامن ہاتھ سے کبھی نہیں چھوڑا۔ مہدی حسن گھریلو صدمات برداشت نہ کر سکے اور فالج کا حملہ ہو گیا اور وہ گیارہ سال خاموشی اور بے بسی سے چارپائی پر رہنے کے بعد 13 جون 2012ءمیں 84 برس کی عمر میں کراچی میں دنیا سے رخصت ہوگئے۔
ان کا اپنا گایا ہوا گانا ان پر فٹ آیا........
اپنڑی کہانی یارو کس نے سناواں
جرماں توں ودھ مینوں ملیاں سزاواں

ای پیپر-دی نیشن