• news

اداکارہ چنبیلی نے پشتو فلم ”مت چیڑ غریب شاہ“ کے 2 گانے، مختلف مناظر عکسبند کرا دئیے

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ چنبیلی نے پشتوفلم ”مت چیڑغریب شاہ “کے دوگانے اور مختلف مناظر عکسبند کرا دئیے۔ فلم کے ہدایتکار ارشد خان ہیں۔ چنبیلی نے بتایاکہ وہ فلم ”حیدر خان“ میں شاہدخان کے ساتھ مرکزی کردارنبھارہی ہیں۔ دونوں فلموںکی شوٹنگ کاسلسلہ تواتوکے ساتھ جاری ہے۔ فلم کایونٹ 14جون تک لاہور واپس پہنچے گا۔ ان فلموں کی نمائش عیدالفطرکے موقع پر ہوگی۔انکا کہنا تھاکہ میری تین پنجابی فلمیں زیرتکمیل ہیں جن میں ہدایتکارشہزادحیدر، امداد ملک اور قمر الطاف کی فلمیں شامل ہیں۔ میںفلمو ںکے ساتھ ساتھ ماڈلنگ کوبھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن