• news

جواد احمد نے ٹیکس کے غیر منصفانہ نظام پر نیا ویڈیو لانچ کر دیا

لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکار جواد احمد نے ٹیکس کے غیر منصفانہ نظام پر نیا ویڈیو لانچ کر دیا۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ غریب آدمی ٹیکس دیتا ہے جبکہ امیر آدمی ٹیکس سے بچ جاتا ہے اور منصفانہ نظام نہیں ہونا چاہئے۔ویڈیو لانچنگ کی تقریب گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں ہو گی جس میں ویڈیو دکھائی گئی اس موقع پر گلوکار جواد احمد نے کہا کہ غریب آدمی ٹیکس تو دیتا ہے مگر وہ بنیادی سہولتوں سے محروم ہے جبکہ امیر آدمی ٹیکس بھی نہیں دیتا اور اسے ہر قسم کی سہولتیں دستیاب ہیں۔ پاکستان کے غریب عوام کے ساتھ یہ زیادتی ہے اور اس ظلم کو میں نے ویڈیو میں دکھانے کی کوشش کی ہے۔

”میں صوفی ہوں سرمستہ“ میوزک فیسٹیول
لاہور (کلچرل رپورٹر) ست رنگا کلچرل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر سہیل اے ڈی کے زیراہتما م اور امید جوان کے تعاون سے ”میں صوفی ہوں سرمستہ“ میوزک فیسٹیول کا اہتمام گیا جس میں مہمانان خصوصی رانا محمد ارشد، پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر تھے۔ اس موقع پر ست رنگا کلچرل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیراہتمام ڈاکومنٹری فلم بھی دکھائی گئی۔مہمان خصوصی رانا محمد ارشد پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن اینڈ کلچر اور ست رنگا کلچرل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر سہیل اے ڈی نے کہا کہ ہمیں پُرامن پاکستان کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ ہمیں انسان کو انسانیت کے نام سے پہچاننا چاہئے۔ صوفی ازم ہمیں تحمل، بردباری اور برداشت سکھاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن