• news

خراب فٹنس، فیلڈنگ، انتخاب میں تسلسل کی کمی خراب کارکردگی کی وجہ ہے: رویو کمیٹی

لاہور(سپورٹس رپورٹر +نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کی رویو کمیٹی نے خراب فٹنس، فیلڈنگ اور انتخاب میں تسلسل کی کمی کو قومی ٹیم کی خراب کاکردگی کی وجہ قرار دے دیا۔قذافی سٹیدیم لاہور میں پی سی بی رویو کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں ورلڈ کپ دورہ بنگلہ دیش اور زمبابوے کا دورہ پاکستان میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا جس میں یہ نقطہ اٹھایا گیا کہ میچز میں پاکستان کی حکمت عملی ناقص رہی۔ میٹنگ میں یہ بھی طے پایا گیا کہ ہر سیریز کے بعد رویو کمیٹی کا اجلاس رکھا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا 36 واں گورننگ بورڈ اجلاس کل لاہور میں پی سی بی چیئرمین شہریار خان کی صدارت میں ہو گا۔ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد اجلاس کا اہم ایجنڈا ہو گا۔ پی ایس ایل کمیٹی ایونٹ کا مسودہ پیش کرے گی ۔
جس کے مطابق پاکستان سپر لیگ ایونٹ میں 5 ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔ سپر لیگ ایونٹ، متحدہ عرب امارات میں آئندہ سال ورلڈ کپ سے پہلے فروی میں ہو گا۔ ایونٹ کو نیوٹرل مقام پر منعقد کروانے کی وجہ اعلٰی سطحی کھلاڑیوں کی شمولیت کو یقینی بنانا ہے۔ اجلاس میں زمبابوے کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان اور نئے ڈومیسٹک سٹرکچر پر بریفننگ بھی دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن