لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی عدلیہ کے 12 ججوں کی جبری ریٹائرمنٹ کیخلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی
لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی ضلعی عدلیہ کے 12 ججوں کی جبری ریٹائرمنٹ کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض کو برقرار رکھتے ہوئے ناقابل سماعت قرار دیدی۔ کیس کی سماعت مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کی۔ رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض لگایا تھا کہ ہائیکورٹ کیخلاف درخواست دائر نہیں کی جاسکتی۔