• news

انتخابی بدنظمی: خیبر پی کے حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی، 15 روز میں رپورٹ دیگی

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے حکومت نے انتخابی بدنظمی کیلئے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی۔ اعلامیہ کے مطابق کمیٹی بلدیاتی انتخابات کے پرامن انعقاد میں ناکامی کی وجوہات اور ذمہ داری کا تعین کرے گی۔ کمیٹی 15 روز میں سفارشات مکمل کر کے حکومت کو پیش کرے گی۔ چیف سیکرٹری کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری عماد اویس آغا، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو وقار ایوب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا محمد اسلم کمیٹی میں شامل ہیں۔ کمیٹی کو محکمہ پولیس سے بھی ممبر لینے کا اختیار ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن