• news

معدنی ذخائر سے استفادہ کیلئے سوا 2 ارب کا بجٹ، لائیو سٹاک کیلئے 8 ارب 59 کروڑ، ماڈل مویشی منڈیاں بنیں گی

لاہور (خصوصی رپورٹر+ سپورٹس رپورٹر) معدنیات کے شعبے کے لئے مالی سال 2015-16ء میں 2 ارب 17 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ ضلع چنیوٹ میں رجوعہ کے مقام پر لوہے اور تانبے کے وسیع ذخائر کی دریافت بھی معدنی شعبے پر حکومت کی مربوط حکمت عملی کا نتیجہ ہے۔ لائیو سٹاک کے شعبہ کی ترقی کے لئے 8 ارب 59 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ 80 کروڑ روپے کی لاگت سے صوبہ بھر میں مزید ماڈل منڈیاں بنائی جائیں گی۔ محکمہ لائیو سٹاک کے ترقیاتی بجٹ میں ایک ارب 26 کروڑ 50 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ محکمہ جنگلات کے نئے مالی سال کے بجٹ میں کمی کی گئی ہے اور 90 کروڑ روپے کا بجٹ رکھا ہے۔ محکمہ وائلڈ لائف کا ترقیات بجٹ ایک ارب سے کم کرکے 70 کروڑ کردیا گیا ہے۔ محکمہ ماہی پروری کے مالی سلا 2015-16ء کے بجٹ میں 2 کروڑ کا اضافہ کرکے اسے 60 کروڑ روپے کردیا ہے جس میں اہم ٹارگٹ فش سید پروڈکشن، فش پروڈکشن اور پرائیویٹ فش فارمنگ میں اضافہ کرنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن