شوال: چیک پوسٹ پر حملہ، جھڑپ میں اہم کمانڈروں سمیت25 دہشت گرد ہلاک، متعدد زخمی
شمالی وزیرستان(آن لائن+آئی این پی)شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں پاکستان‘افغانستان سرحد کے قریب سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی فائرنگ کے تبادلے میںاہم کمانڈروں سمیت25 دہشت گرد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پاکستان‘ افغانستان بارڈر کے قریب شوال میں دہشت گردوں کے ایک گروپ نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا۔ اس دوران شدید جھڑپ ہوئی اور کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا ، فائرنگ کے تبادلے میں اہم کمانڈروں سمیت 25 دہشت گرد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی نعشیں چھوڑ کر فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔سکیورٹی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے اہم ٹھکانوں پر قبضہ کر لیا گیا جہاں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ملا ہے ۔