• news

پاکستان میں گرفتار 5 طلبہ کا داعش سے تعلق نہیں: تھائی حکومت

بنکاک (رائٹرز) تھائی لینڈ کی حکومت نے کہا ہے کہ پاکستان میں طیارہ ہائی جیک کرنے کی سازش کے الزام میں گرفتار 5 تھائی طلباء کا داعش یا کسی اور جرائم پیشہ تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ حکومتی ترجمان میجر جنرل سنسرن لیوکمفرڈ نے کہا کہ ہمیں ان طلبا کے داعش یا کسی اور جرائم پیشہ تنظیم کے ساتھ تعلق کا کوئی ثبوت نہیں ملا اس حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، انہوں نے کہا کہ 4 طلبا کو رہا کر دیا گیا ہے۔ ایک تھائی اخبار بنکاک پوسٹ نے اس حوالے سے لکھا تھا کہ ان 5 تھائی طلبہ میں سے دو کا تعلق داعش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن