• news

قومی اسمبلی اور سینٹ میں بجٹ پر بحث پرسوں مکمل ہونے کا امکان

پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں جمعہ کے روز بھی قومی بجٹ پر بحث جاری رہی ، 28ارکان قومی اسمبلی نے بحث میں حصہ لیا ،ایوان کی کارروائی نماز جمعہ اور دوپہر کے کھانے کی وجہ سے سوا گھنٹے تک معطل رہی ، وزیر اعظم محمد نواز شریف ایوان میں آئے اور نہ ہی اپوزیشن لیڈر موجود تھے ۔ ارکان کی حاضری مایوس کن رہی ، اجلا س شروع ہوا تو صرف 20ارکان ایوان میں موجود تھے ، اپوزیشن کے کسی رکن نے کورم کی نشاندہی نہیں کی، سینیٹ کا اجلاس بروقت شروع ہوا اور اڑھائی گھنٹے تک جاری رہنے کے بعد پیر کی شام تک ملتوی کر دیاگیا ، اس بات کا قومی امکان ہے پیر کو دونوں ایوانوں میں بجٹ پر بحث مکمل کر لی جائے گی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ان دنوں خاصے سرگرم عمل ہیں، آئندہ چند دنوں میں وہ نادرا کے کرپٹ ارکان پر ہاتھ ڈالنے والے ہیں ،آفتاب احمد شیر پائو نے مطالبہ کیا کہ لواری ٹنل منصوبہ مکمل کرنے کی بھی ڈیڈ لائن مقرر کی جائے ،جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مدلل تقریر کی انہوں نے بھارت کے عزائم پر کھل کر اپنے رد عمل کا اظہار کیا حال ہی میں بھارتی وزیراعظم نے پاکستان کو توڑنے میں بھارت کے کردار کا جو اعتراف کیا وہ قابل مذمت ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن