• news

صوبائی وزیر مراد علی شاہ‘ سندھ اسمبلی میں بجٹ آج پیش کریں گے

کراچی(سالک مجید) سندھ کا مالی سال برائے2015-16ء کا بجٹ آج ہفتے کو سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا‘ صوبائی وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ نئے مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔ سندھ کے لئے نئے مالی سال کا بجٹ7 کھرب40 ارب روپے کا تجویز کیا گیا ہے جس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے 162 ارب روپے تجویز ہیں۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں10 فیصد اضافے کی تجویز ہے صوبے میں امن و امان کے لئے 62 ارب روپے مختص کئے جارہے ہیں‘ تعلیم‘ صحت اور سوشل سیکٹر کے لئے رقوم بڑھائی جارہی ہیں صوبے میں 25 نئے انگلش میڈیم سکول کھولے جائیں گے۔ کراچی میں پانی کی فراہمی کے منصوبے کے فور کے لئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ سسٹم کی بہتری کے لئے گرین لین‘ یلو لین اور بلیو لین ٹرانسپورٹ منصوبے متعارف کرائے جارہے ہیں جن کے ئے رقم مختص کی گئی ہے کورنگی کراسنگ میں نیا فلائی اوور بنایا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن