اسلام آباد: اعلیٰ بیورو کریسی میں وسیع پیمانے پر ترقیاں و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد( نامہ نگار) اعلیٰ بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے کر دیئے گئے، اس سلسلے میں نوٹیفکشن جاری کر دیا گیا۔وفاقی حکومت نے گریڈ21کی افسر عارفہ صبوحی کوگریڈ22میں پروموٹ کر دیا وہ ڈی جی سول سروس اکیڈمی لاہور کام جاری رکھیں گی، سید افتخار بابر کو بھی گریڈ22میں پروموٹ کر دیا گیا وہ بطور سیکر ٹری سرمایہ کاری بورڈ کام جاری رکھیں گے، فضل عباس میکن کو گریڈ22میں پروموٹ کر کے سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی تعینات کر دیا گیا ہے۔