جوڈیشل کمشن کو تحقیقاتی کمشن بنا دیا جائے: تحریک انصاف کا مطالبہ
اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف نے جوڈیشل کمشن کو تحقیقاتی کمشن میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کے مطابق اب کمشن دھاندلی کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کرے۔ ہفتہ کو تحریک انصاف کی جانب سے جوڈیشل کمشن کو مراسلہ لکھا گیا ہے کہ کچھ حلقوں میں اضافی بیلٹ پیپرز بھیجے گئے اور فارم 15بھی غائب ہیں، اب جوڈیشل کمشن ہر حلقے کے آر اوز کے ذریعے تحقیقات کرے اور پری اسکین رپورٹ میں فارم 15 غائب ہونے سے متعلق بھی نادرا سے تحقیقات کی جائے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن بحث ختم ہونے والی ہے مگر تحقیقات کا عمل ابھی باقی ہے۔