• news

گوجرانوالہ : دیسی کشتی کے مقابلے800 پہلوانوں کی شرکت

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) گوجرانوالہ ریسلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دیسی کشتیوں کے مقابلے ہو ئے جن میں5سال سے 20سال عمرکے80 پہلو انوں نے حصہ لیا۔ مقابلوں میں سیالکوٹ، لاہور، نارووال، گجرات،منڈی بہاﺅ الدین،مریدکے اور شیخوپورہ کے 5سال سے 20سال کے 80پہلوانوں نے حصہ لیا۔ بڑا دنگل لاہور کے ماما پہلوان اور گوجرانوالہ کے حمزہ پہلوان کے درمیان ہوا جو لاہور کے ماما پہلوان نے جیت لیا۔مقا بلوں میں فا تح پہلوانوں کو نقد انعامات دیے گئے ۔جبکہ بڑ ادنگل جیتنے پر ماما پہلوان کو گرج دی گئی۔ مہمان خصوصی وزیر مملکت ایم این اے عثمان ابراہیم کا کہنا تھا کہ مقابلوں سے پہلوانوں کی حوصلہ افزائی ہو ئی ہے۔اور حکومت پنجاب کا ویژن ہی کھیلوں کو فروغ دینا ہے ۔انہوں نے کہا کشتی کی فروغ کے لئے حکومت ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور پہلوانوں کے لئے نئے کھاڑے بھی بنائے جائیں گئے ۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر رستم پاک و ہند عمر بٹ کا کہنا ہے کہ ان مقابلوں سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جو مستقبل میں پاکستان کا نام روشن کرے گاجبکہ جونیئر اور سینئر پہلوانوں کا کہنا تھا کہ کشتیوں کے اس طرح کے دنگل ہوتے رہنے چاہئے تاکہ پہلوانوں کو زیادہ سے زیادہ دنگل کے مواقع فراہم ہو سکیں اور حکومت پہلوانوں کے لئے نوکریوں کا بندوبست کرے انہوں نے کہا کہ وہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لئے گولڈ میڈل حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن