• news

کنگسٹن ٹیسٹ: جیسن ہولڈ ر نے ویسٹ انڈیز کو آسٹریلیا کیخلاف فالوآن سے بچا لیا

کنگسٹن (سپورٹس ڈیسک) جیسن ہولڈر نے ویسٹ انڈیز کو آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں فالو آن سے بچا لیا۔ کینگروز نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 117رنز بناکر مجموعی طور پر 296رنز برتری حاصل کر لی۔ کالی آندھی پہلی اننگز میں 220رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی ۔جیسن ہولڈ رنے ناقابل شکست 82رنز بنائے ۔ ہیزل ووڈ نے 5جبکہ لیون نے 3وکٹیں حاصل کیں ۔ آسٹریلیا نے دوسری اننگز میںایک وکٹ پر 117رنز بنالئے ۔ڈیوڈ وارنر62رنز بناکر آﺅٹ ہوئے ۔واحد وکٹ کیماروئچ نے حاصل کی۔

ای پیپر-دی نیشن