سابق کوچ شاہد انور کی والدہ انتقال کر گئیں
لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان اے ٹیم کے سابق کوچ و انٹرنیشنل کرکٹر شاہد انور کی والدہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔انکی نماز جنازہ آج نماز ظہر کے بعد ماڈل ٹاو¿ن این بلاک مدینہ مسجد میں ادا کی جائے گی۔کرکٹ کے حلقوں نے شاہد انور سے انکی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ سابق چیئرمین خالد محمود، توقیر ضیا، اعجاز بٹ،اظہر خان، علی ضیا،سلیم ملک، اکرم رضا، اشرف علی،عامر نذیر، ظہور الٰہی،محمد خلیل،راجہ اسد علی ، محمد صدیق، خواجہ ندیم و دیگر نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے۔