• news

ویمنز فٹبال ورلڈکپ:جاپان پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گیا

اوٹاوا(سپورٹس ڈیسک) دفاعی چیمپئن جاپان نے فیفا ویمنز فٹبال ورلڈکپ کے پری کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی۔ ساتویں روز ہونے والے پہلے مقابلے میں سوئٹزرلینڈ نے گولز کی برسات کرتے ہوئے ایکواڈور کو ایک کے مقابلے دس گولز سے شکست دی۔دفاعی چیمپئن جاپان نے کیمرون کو دو ایک سے ہراتے ہوئے پری کوارٹرفائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔امریکہ اور سویڈن کا میچ بغیرکسی گول کے برابررہا۔دن کے آخری میچ میں آسٹریلیا نے نائجیریا کو دوصفرسے پچھاڑ دیا۔

ای پیپر-دی نیشن